راولپنڈی ،ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے حال ہی میں ترقی پانے والے اے ایس پی نیوٹائون عمران خان کو ایس پی عہدہ کے بیجز لگائے

جمعہ نومبر 22:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے حال ہی میں ترقی پانے والے اے ایس پی نیوٹائون عمران خان کو ایس پی عہدہ کے بیجز لگائے۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس بھی انکے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے ایس ڈی پی او نیوٹائون عمران خان کو ایس پی کے عہدہ پر ترقیاب ہونے پر خصوصی طور پر اپنے دفتر میں مدعو کرکے ایس پی عہدہ کے بیجز لگائے۔

(جاری ہے)

رینک لگانے کی اس تقریب میں سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔ آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی نے رینک لگانے کے بعد ترقی پانے والے اے ایس پی کے لیے مستقبل میں ملنے والی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔آر پی او راولپنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے کے بعد آپکی ذمہ داریوں میں مزیداضافہ ہوا ہے لہٰذا ہم آپ کے لیے دعاگو ہیں کہ آپ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بلاتعطل اور بغیر کسی خوف کے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی سر انجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments