حاکمیت صرف اللہ تعالی کی ہے ہاکستان میں ریاستی اختیارات عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہونے چاہئیں،پاکستان پیپلز پارٹی

تمام ریاستی ادارے طے کر لیںکہ آئین کی ہاسداری ہوگی ،عوام اور حکمرانوں کے مابین سوشل کنٹریکٹ پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ،پی ڈی ایم اے نے متفقہ فیصلہ کیا کہ غریب اور پسے ہوئے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ،حقیقی سیا سی جماعتوں کے کارکن ہی پارٹی کے سیاسی وارث اور امین ہوتے ہیں،پیپلز پارٹی کی دیرینہ خاتون رہنما سمیرا گل نے معرکہ پنڈی کتاب لکھ کر بالخصوص خواتین کارکنوں کا حوصلہ بلند کیا،سیکرٹری جنرل نیئر بخاری ودیگر کا سمیرا گل کی کتاب رونمائی سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2020 22:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ حاکمیت صرف اللہ تعالی کی ہے ہاکستان میں ریاستی اختیارات عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہونے چاہئیں،تمام ریاستی ادارے طے کر لیںکہ آئین کی ہاسداری ہوگی ،عوام اور حکمرانوں کے مابین سوشل کنٹریکٹ پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ،پی ڈی ایم اے نے متفقہ فیصلہ کیا کہ غریب اور پسے ہوئے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ،حقیقی سیا سی جماعتوں کے کارکن ہی پارٹی کے سیاسی وارث اور امین ہوتے ہیں،پیپلز پارٹی کی دیرینہ خاتون رہنما سمیرا گل نے معرکہ پنڈی کتاب لکھ کر بالخصوص خواتین کارکنوں کا حوصلہ بلند کیا۔

جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے سمیرا گل کی کتاب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی سیا سی جماعتوں کے کارکن ہی پارٹی کے سیاسی وارث اور امین ہوتے ہیں ،پیپلز پارٹی کی دیرینہ خاتون رہنما سمیرا گل نے معرکہ پنڈی کتاب لکھ کر بالخصوص خواتین کارکنوں کا حوصلہ بلند کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کتاب بہترین کاوش اور تجربات کا نچوڑثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علم کتابوںکے ذریعے ہی منتقل.ہوتا ہے اگرچہ اسمیں کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھٹو نے ہروگریسوو ہالیٹکس کا اسوقت آغاز کیا جب اسکی ضرورت تھی ،ِآج کے حالات مختلف ہیں مگرئم آج بھی سمجھتے ہیں پی پی پی کی سیا ست غریب طالبعلم کسان کی سیاس ہے ۔نیر بخاری نے کہا کہ ان شا اللہ بلاول بھٹو آئندہ پنجاب میں اسی طرح کمپین کریں گے جس طرح جی بی میں کی ۔

انہوں نے کہا کہ حاکمیت صرف اللہ تعالی کی ہے ہاکستان میں ریاستی اختیارات عوام کی منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہونے چاہئے ،تمام ریاستی ادارے طے کر لیںکہ آئین کی ہاسداری ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ عوام اور حکمرانوں کے مابین سوشل کنٹریکٹ پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ،پی ڈی ایم اے نے متفقہ فیصلہ کیا کہ غریب اور پسے ہوئے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کی حالت خراب کردی ،آٹا چینی اور دیگر اشیا مہنگائی قابو سے باہر ہے ۔پی ڈی ایم کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جنوری میں یہ حکمراں نہیں ہونگے ،ہم نے 26 نکات پر عمل کرتے ہوئے ابتک جلسے کئے ،اسلام آباد مارچ کا کہا ہے تو مارچ بھی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی دعووں بدزبانی اور گستاخیوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا ،نا وہ ایک کروڑ نوکریا ملی نا ہی مکان بنے ۔

سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان عامر فدا ہراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمیرا گل کی کتاب انتہائی جاندار کاوش ہے ،سمیرا گل جیسی ورکر ہمارے لئے فخر کا باعث ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکٹو کے بارے میں کوئی دورائے نہیں رہی،.امپائر کی انگلی بھی سنتے رہے۔ترجمان سابق صدرنے کہا کہ جی بی میں جو ہوااسکے باوجود سب سے زیادہ ووٹ پیپلز پارٹی رہا ،پارٹی چیئرمین نے کہا ہے کہ جو سیٹیں چوری کی گئیں وہ واپس لیں گے۔

عامر فدا پراچہ نے کہا کہ پیپلز.پارٹی اپنا حق لینا جانتی ہے وہ ہم چھین کر بھی لیں گے،آج بھی پی پی ہی اپنے منشور پر زندہ ہے کارکنوں کو اہنی جدوجہد جاری رکھنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن ہمارا سرمایہ ہیں ۔کتاب کی مصنفہ سمیرا گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب لکھنے میں سینئر رہنماں نیئر حسین بخاری اور رشید میر نے بڑا حوصلہ دیا ،میں نے کتاب میں سیا سی اور عوامی مسائل سمیت دیگر معاملات پر بات کی ۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق اسپیکر راجہ اسرار عبا سی ایڈوکیٹ سینئر رہنما رشید میر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں