ژ*راول ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی ،دو ملزمان گرفتار

اتوار 29 نومبر 2020 19:30

۷راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) راول ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی،02منشیات فروش گرفتار،03کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش زبیر احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی02کلو400گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش زاہد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو200گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے اورمنشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں