میونسل سروسز کی سکیموں کی کارکردگی کے حوالے سے راولپنڈی ڈویژن کے دو اضلاع صوبہ بھر میں پہلے اور چوتھے نمبر پر ہیں

اتوار 29 نومبر 2020 19:55

ک*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) میونسل سروسز کی سکیموں کی کارکردگی کے حوالے سے راولپنڈی ڈویژن کے دو اضلاع صوبہ بھر میں پہلے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع اٹک اور جہلم نے پنجاب میونسپل سروسز کے ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سکیموں کی تکیمل، فنڈز کے استعمال اور دیگر حوالوں سے پہلی اور چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔

پنجاب میونسپل سروسز پروگرام میں پانی اور سیوریج کے ناکارہ پائپ لائنوں کی بحالی، سالڈ ویسٹ اور سیوریج کے متعلق سامان اور مشنری کی فراہمی، سٹریٹ لائیٹس اور گٹروں کی مرمت اور ان کے ڈھکن لگانے کی سکیمیں شامل ہیں۔ضلع اٹک میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت 334ملین روپے مالیت کی 217سکیمین منظور کی گئیں جن میں سے 329ملین مالیت کی 208سکیمین مکمل ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع جہلم میں رواں مالی سال کے دوران 293ملین روپے کی 210سکیمیں منظور کی گئیں، جن میں سے 241ملین روپے کی 208سکیمین مکمل ہو چکی ہیں۔ ضلع اٹک میں منظور شدہ فنڈز کے 100فیصد استعمال کئے گے ہیں جبکہ ضلع جہلم میں منظور فنڈز کے 95فیصد استعمال ہوئے ہیں۔کمشنر راولپنڈی نے دونوں اضلاع کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے اور کہا کہ دیگر اضلاع بھی اپنی کارکردگی کو بہتر کریں اور فنڈز کو استعمال کریں تاکہ میونسپل سروسز کی سکیمیں مکمل ہو سکیں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں