ضلع راولپنڈی میں رواں سال کی چو تھی انسدادپو لیو مہم کا افتتاح

30 نو مبر سے 04 دسمبر2020 تک جا ری رہنے والی اس مہم میں 08لا کھ85 ہزار بچوں کو پو لیو قطرے پلوانے کا ہدف مقرر

پیر 30 نومبر 2020 23:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر راو لپنڈی کیپٹن (ر) انوارلحق نے کی ہدا یت پر ضلع بھر میں پا نچ روزہ انسدادپو لیو مہم بھر پور جوش و جذ بے سے شروع کی گئی۔ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میںانتظامی افسران نے اس مہم کو خصوصی طور پر عوامی نمائندگان سے افتتاح کروایا گیا تا کہ لوگوں کو اعتماد مزید مضبوط ہو۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ صحت مند معا شرہ ہما رے مضبو ط مستقبل کی ضما نت ہے اور بچو ں کی صحت اس کی بنیا دی آکا ئی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ان کی صحت و تند رستی کو اولین تر جیح د یتے ہو ئے حفا ظتی ٹیکہ جا ت کے ذ ر یعے انہیں مو ذی امرا ض سے محفو ظ ر کھنے کے لئے قبل از و قت اقدا ما ت کئے جا ئیں ۔

انہوں نے ہد ایت کی کہ دور افتا دہ اور مسا فر بچو ں کو پولیو کے قطر ے پلا نے پرخصو صی تو جہ دی جا ئے نیز انسدا د پو لیو مہم کو قو می فر یضہ سمجھ کر انجام د یتے ہو ئے پا کستا ن کو پو لیو فری بنا نے کے عزم کو آگے بڑھا یاجا ئے اور اس ضمن میں کسی قسم کی پیشہ ورا نہ غفلت کو بر دا شت نہیں کیا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ محمد سہیل چو ہد ری، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر احسان غنی ،چو ہد ری محمد حسین ،آلا ئیڈ ڈیپا رٹمنٹس کے نما ئندگا ن اور دیگرمتعلقہ سر کا ری افسرا ن بھی اس مو قع پر ان کے ہمر اہ تھے۔

مہم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سی ای اوہیلتھ اتھا ر ٹی ڈا کٹرسہیل احمد چو ہد ری نے بتا یا کہ 30 نومبر 2020 سے شر و ع ہو نے والی اس پا نچ رو زہ انسداد پو لیو مہم میں 05سال سے کم عمر کے 08لاکھ85ہزاربچو ںکو پو لیو سے بچا ئو کے حفاظتی قطرے پلوانے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے جس میں240 یوسی ایم اوز اور663ایریا انچارج مقر ر کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ2964مو با ئل ٹیمیںتشکیل دیں گئی ہیں اور307 فکسڈ پو ا ئنٹس جبکہ129 ٹرا نزٹ ٹیمیز مقرر کئے گئے ہیں ۔ انہوںنے مز یدبتا یا کہ محکمہ اوقاف محکمہ کی جا نب سے علماء کرام اور علا قے کے اکا برین کو خصوصی طور پر مہم کا حصہ بنا کر ر یفیو زل کیسز کو کور کیا جا رہا ہے اور کو شش ہے کہ تمام ر یفوزل کو اسی دن کور لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں