کورونا وا ئرس سے متاثرہ مر یضوں میں غیر معمولی اضافہ، راولپنڈی ضلع کے مز ید 12علاقوں میں سمارٹ لاک ڈا ئون کا اعلان

پیر 30 نومبر 2020 23:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوار الحق نے کہا کہ راولپنڈی ضلع میں جن جگہو ں سے کورونا وا ئرس کے زیا دہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں محکمہ پرا ئمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کی جا نب سے سمارٹ لاک ڈائون لگایا جا رہا ہے تا کہ محد آمدورفت کے ذریعے اس وا ئرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

اس سلسلے میں راولپنڈی ضلع کے مختلف علا قوں بشمول ائر پو رٹ ہا ئو سنگ سوسائٹی، مرزا کا لو نی ٹینچ بھاٹہ، سٹر یٹ 03 بلاک اے تحمسماآباد، بلاک ڈی سیٹلا ئٹ ٹا ئون ، نیو مال پور 7th روڈ ، شا ہین ٹائون فیز02 پرا چہ چوک، سٹر یٹ 17 گلزار قا ئد اورفاروق اعظم روڈراولپنڈی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ تحصیل ٹیکسلا سے لا لہ رخ واہ کینٹ کا ایریا اور تحصیل گو جر خان سے برکی جدید ، جر موٹ کلاں دریا لہ خاکی اور محیلاں زرگراں دولتا لہ کا علا قہ شامل ہے جہاں فوری طور پر سمارٹ لاک ڈا ئون کا نفاذ کیا جا رہا ہے جو اب سے 08 دسمبر2020تک رہے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مز ید کہا کہ لاک ڈائون کے دوران ان علا قوں میںتمام ما ر کیٹس، شا پنگ مالز، ریسٹورنٹس اورسرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے۔ نیز ان علا قوں میں پبلک ٹرا نسپورٹ کے ذر یعے لوگوں کی آمد و ر فت مکمل طور پر بند ر ہے گی ما سوا ئے ایسی سہو لیات جن کو اس پا بندی سے مثتنثیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ان علاقوں میں ہر قسم کی مذ ہبی ، سما جی و دیگر اجتما عات پر مکمل پا بندی عا ئد کی جا تی ہے۔

کورونا وا ئرس ایس او پیز کیمطا بق لاک ڈا ئون علا قوں میں سے گروسری سٹورز، جنرل و کر یا نہ سٹور، آٹا چکی ، پھل و فروٹ کی دوکا نیں، پیٹرول پمپس اورتندور صبح نو بجے سے شام سات بجے تک کھلے ر ہیں گے۔جبکہ تمام طبی سہو لیات کے مراکز ، ہسپتال،، کلینکس، لیبا ر ٹریز اور میڈیکل سٹور24 گھنٹے کھلے ر ہیں گے اور دودھ کی دوکا نیں، بیکر یز، چکن و گو شت کی دوکا نیںصبح سات سے شا م سات بجے تک کھلی ر ہیں گی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ہدا یت کی کہ تما م انتظامی افسران بذات خود فیلیڈ میں موجود ر ہتے ہو ئے اس بات کو یقینی بنا ئیں کہ مند ر جہ بالا تما م علا قو ں میں لاک ڈائون پر مکمل طور پر عملدرآمد ہو۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں