سموگ کا باعث بننے والی صنعتی یو نٹس، بھٹوںاور ٹر انسپورٹ کے خلاف سخت کر یک ڈا ئون جا ری رکھا جائے،ظہیر انور جپہ

فصلوں کی باقیات جلا کر سموگ کی وجہ بنے والے کا شتکاروں کے خلاف بھی کا روائی کی جائے اوردھواں چھوڑنے والی پبلک ٹرا نسپورٹ کو بند کیا جائے،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر

پیر 30 نومبر 2020 23:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل ) ظہیر انور جپہ نے محکمہ ماحولیات کی جا نب سے سمو گ کے لئے کئے جا نے والے اقدامات کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والی صنعتی یو نٹس، بھٹوںاور ٹر انسپورٹ کے خلاف سخت کر یک ڈا ئون جا ری رکھا جائے نیز فصلوں کی باقیات جلا کر سموگ کی وجہ بنے والے کا شتکاروں کے خلاف بھی کا روائی کی جائے اوردھواں چھوڑنے والی پبلک ٹرا نسپورٹ کو بند کیا جائے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ پرانی ٹیکنا لوجی کے بھٹہ خشت مالکان ا پنے بھٹوں کا نئی ٹیکنالو جی میں جلد ا جلد کنورٹ کر یں اور تمام ر جسٹرڈبھٹوں کی جیو ٹیگنگ جلد مکمل کی جائے۔انہوں نے ہدا یت کی کہ محکمہ ما حو لیاتکے ساتھ دو سرے محکمے بھی اس مہم میں مقر رکردہ ٹار گٹس کو پورا کر یں تا کہ اس فضا ئی آلو دگی اور اس کے نتیجے میں پھیلنے وا لی بیما ریوں سے لو گوں کو بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس میںسموگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے شر کاء سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میںاظہرحسین ڈی ایس پی ہیڈکوا ٹر، ڈاکٹر محمد علی مرزا، یا سر محمود ڈسٹرکٹ فار یسٹ آفیسر،محمد عارف ملک اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ، مشتاق ملک ر یجنل ٹرا نسپورٹ اتھارٹی ، شیخ طارق ڈا ئر یکٹر پی ایچ اے نے شرکت کی۔ اس مو قع پررا ولپنڈی ضلع میں انسدادسموگ مہم کے تحت کی جا نے والی کاروائیوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سموگ کی وجہ بننے والی ہر چیز کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔

دھواں چھوڑ کر آلودگی کو بڑھا نے والی گا ڑیوں کے خلاف ایکشن کر تے ہوئے ماہ نو مبر میں 880 گاڑیوں کا چا لان، 418کو حراست میں لیتے ہوئے 51800روپے کا جرمانہ عا ئد کیاگیا۔ اسکے علاوہ ٹیکسلا میں05اسفالٹ پلا نٹس کو بند کیا گیا ہے ۔راولپنٖڈی میں کل 179ر جسٹرڈبھٹے ہیں۔ انسدادسموگ کے لئے کی جا نے والی کا ر وائیوں کے دوران اب تک55 بھٹوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ06کے خلاف ایف آئی آر د رج کی گئی ہے اور اب تک20 بھٹے کنورٹ ہو چکے ہیں۔ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کنو ر ژن میں تیزی لانے کی ہد ا یت کر تے ہوئے کہا کہ اس تعداد کو جلد از جلد سو فیصدتک لا یا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں