ٖ مری پولیس نے خاتون کے قتل میں انصاف نہ ملنے پر احتجاج کرنیوالے 2افراد کو گرفتار کرلیا

مقتولہ کے اہل خانہ انصاف کے حصول کیلئے مقدمہ کی پیروی کی بجائے گرفتاری کے خوف سے چھپنے لگے

منگل 1 دسمبر 2020 23:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) تھانہ مری پولیس نے زمین کے تنازعہ پر سر راہ فائرنگ کر کے خاتون کے قتل میں نامزد مبینہ بااثر ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے مقدمہ کے مدعی سمیت متاثرہ خاندان کے خلاف احتجاج اور سڑک بلاک کرنے کے الزام مقدمہ درج کر کے مدعی سمیت 2افراد کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا جبکہ مقتولہ کے اہل خانہ انصاف کے حصول کے لئے مقدمہ کی پیروی کی بجائے گرفتاری کے خوف سے چھپنے لگے مقتولہ کے لواحقین نے راولپنڈی پریس کلب میں آ کے بتایا تھانہ مری پولیس نے 24نومبر کوسید علی رضوان علی شاہ سکنہ کھجوٹ کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302،148اور 149کے تحت مقدمہ نمبر672درج کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار ساجدہ بی بی اور دیگر افراد کے ہمراہ اپنے دوسرے گھر جارہا تھا کہ جب سڑک کے درمیان پہنچے تو عدنان ، کامران طارق ، اسامہ اور صلاح الدین مسلح ہو کر آگئے آتے ہی صلاح الدین نے لکارا کہ ان سب کو جان سے مار دوجس پر عدنان نے سیدھا فائر کیا جو ساجدہ بی بی کو سر میں لگا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی ہم نے شور مچاتے ہوئے ان افراد کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے وجہ عناد زمین کا تنازعہ ہے لیکن مقدمہ کے اندراج میں تاخیر کے باعث متاثرہ خاندان نے کھجوٹ سٹاپ پر موٹر وے جانے والی سڑک پر احتجاج کیا تو پولیس نے احتجاج اور سڑک بلاک کرنے کے الزام میں ہمارے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس میںمدعی سمیت8قریبی رشتہ داروں کو نامزد کیا گیا جبکہ 25نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ کے مدعی و مقتولہ کے بھتیجے سید رضوان علی شاہ اور اس کے کزن سید حیدر علی شاہ کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا متاثرہ افراد کے مطابق قتل کے ملزمان اب بھی علاقے میں آزاد گھوم رہے ہیں اور اور مختلف ذرائع سے انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ پولیس نے مکمل جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیس کی پیروی سے روکنے کے لئے ہمارے خاندان اور اقارب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس سے ہر شخص گرفتاری کے خوف سے غائب ہے متاثرہ خاندان نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود تمام واقعہ کا نوٹس لے کر انہیں انصاف دلوائیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں