راولپنڈی، موضع ہبتال میں زمین کا تنازعہ

باہم الزام تراشی اور درخواست بازی پر دونوں گروپوں کی8افراد کو نقص امن کے تحت گرفتار

منگل 1 دسمبر 2020 23:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) تھانہ چونترہ پولیس نے موضع ہبتال میں زمین کے تنازعہ پر باہم الزام تراشی اور درخواست بازی پر دونوں گروپوں کی8افراد کو نقص امن کے تحت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پولیس کی بھاری نفری نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ موضع ہبتال میںچھاپہ ماراجہاں پر دونوں گروپ زمین کے تنازعہ پر ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار تھے پولیس نے فریقین کی8افراد کو نقص امن کے قلندروں پر حوالات میں بند کر دیا اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ چونترہ ظہیر بٹ نے بتایا کہ ظہور وٹو اور بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان و انتظامیہ کے مابین زمین کا تنازعہ تھا جس کے لئے فریقین کو بلوا کر باہمی رضامندی سے معاملہ حل کروادیا تھا تاہم فریقین پھر بھی ایکدوسرے کے خلاف درخواست بازی اور الزام تراشی کر رہے تھے جس سے لڑائی جھگڑے ، تصادم اور جانی نقصان کا خدشہ تھا جس بنا پر فریقن کی8افراد کو حوالات میں بند کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی چھاپہ نہیں مارا گیایاد رہے کہ تھانہ چونترہ پولیس نے ظہور احمد کی درخواست پر سکنہ محلہ خیابان قائد منصورہ ملتان روڈ لاہور کی مدعیت میں29نومبر کو تعزیرات پاکستان کی دفعات 447،511، 379،427اور506کے تحت مقدمہ نمبر 433درج کیا تھا مقدمہ کے متن کے مطابق درخواست گزار کا موضع ہبتال میں518کنال زرعی رقبہ تھا جس میں درخواست گزار کا ایک مکان بھی تعمیر تھا اور درخواست گزار کے نام پر بجلی کا ٹرانفارمر اور میٹر بھی نصب تھا جبکہ سعد نذیر ،ندیم اعجاز ، نعیم اعجاز اور وسیم اعجاز نے گھر مسمار کر کے تمام چیزیں چوری کر لیں قبل ازیں مذکورہ افراد یہ رقبہ فروخت کرنے کے لئے مختلف حیلے بہانوں سے درخواست گزار کو تنگ کرتے رہے مذکورہ افراد کا تعلق قبضہ گروپ سے ہے اور یہ سائل کی ملکیتی اراضی پر قبضے کے لئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں اور سائل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں درخواست گزار کا رقبہ موضع ہبتال میں واقع ہے اور مقامی و بااثر ہونے کے ناطے مذکورہ افراد یہ رقبہ ہڑپ کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے درخواست گزار کئی مرتبہ تھانہ چونترہ کے چکر لگا چکاہے لیکن بااثر ہونے کے ناطے مذکورہ افراد کوئی شنوائی نہیں ہونے دیتے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں