راولپنڈی پولیس کی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف موثر کارروائیاں جاری،قتل کے مقدمات میں 04ملزمان گرفتار

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں 04ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے TMA چوک شبانہ شادی ہال میں ہونے والا اندھا قتل ٹریس کرتے ہوئے سفاک قاتل سید فخر عباس کو گرفتار کر لیا، ڈیڑھ ماہ قبل شبانہ شادی ہال کے مالک رضوان پرویز کو نامعلوم ملزم نے قتل کر دیا تھا،مقتول کے قتل کا مقدمہ اسکے بھائی ناصر پرویز کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقتول کے بھائی نے شک کی بناء پر بلڈنگ مالکان کو مقدمہ میں نامزد کیا تھا،جبکہ ایس ایچ او کلرسیداں نے ہیومن انٹیلی جینس اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے اصل قاتل فخر عباس کو گرفتار کیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش مقتول کو پیسوں کے لین دین کے تنازعے پر قتل کرنے کا اعتراف کیا،ایس ایچ او نیو ٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں نامزد 02ملزمان جہانزیب اور ملک نعمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے 04روز قبل سابقہ لڑائی جھگڑے کی بناء پر عدیل نامی لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،قتل کا مقدمہ مقتول کے والد محمد عرفان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،جبکہ ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سی05روز قبل کھیل کے دوران معمولی تلخ کلامی پر اپنے ساتھی کو خنجر کے وار کر کے قتل کرنے والے ملزم نور علی کو گرفتار کر لیا،قتل کا مقدمہ مقتول کے والد میروائس شریفی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد اور ایس پی راول ر ائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز ، متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سزادلوائی جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں