راولپنڈی ،ڈکیتی کے مقدمات میںملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرنیوالے پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے ڈکیتی کے مقدمات میںملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے۔راولپنڈی تھانہ جاتلی کے ایس ایچ او محمد عباس اور تفتیشی ٹیم نے انتھک محنت کے بعد ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے لاکھوںروپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تھانہ جاتلی کے ایس ایچ او محمد عباس اور تفتیشی ٹیم عبد الطیف سب انسپکٹر ،واجد منیر ٹی ایس آئی،ارم نواز ٹی اے ایس آئی،کانسٹیبلان خرم شہزاد او ر گل رحمٰن کو خصوصی طور پر دفتر طلب کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیم نے 10اکتوبر کو تھانہ جاتلی کے علاقہ میںڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان عمر گل ، اکبر حسین اور رحمٰن اللہ کو انتھک محنت کے بعدگرفتار کیا۔ ملزمان سے دوران واردات چھینا گیالاکھوں روپے مالیت کا ٹرالراور کل مالیتی 27لاکھ کا سامان بھی برآمد کر لیا۔ علاوہ ازیںگرفتارملزمان ضلع اٹک کے تھانہ فتح جنگ اورضلع چکوال کے علاقہ تھانہ صدر چکوال میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں میںبھی ملوث پائے گئے جن سے چھینا گیا مال مسروقہ کل مالیتی 50لاکھ روپے بھی برآمد کیا گیا۔آر پی او راولپنڈی نے تفتیشی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے کہا کہ آپ آئندہ بھی اسی محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی کو سر انجام دیتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں