راولپنڈی،تھانہ روات پولیس کی اہم کارروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ06موٹر سائیکلز برآمد

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) تھانہ روات پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتارکر کے چوری شدہ06موٹر سائیکلز برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم شعیب سرفراز عرف شیبا کو گرفتارکر لیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 06 موٹر سائیکلز برآمد ہوئے،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا سراغ لگا کر اُن کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،کار وموٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں