اپوزیشن قیادت کو عوام،قانون ،آئین ،جمہوریت سے کوئی غرض نہیں، اعظم سواتی

اسحاق ڈار نے نوازشریف کو بچانے اور ملک کی بدنامی کے لئے جوعمل کیا نتیجہ سب نے دیکھ لیا ، وفاقی وزیر اپوزیشن ہوش کے ناخن لے ،عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے ،اپوزیشن والوں کو کم از کم عوام کی زندگیوں کی تو پرواہ ہونی چاہیے، بیان

جمعرات 3 دسمبر 2020 20:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اپوزیشن قیادت کو عوام،قانون ،آئین ،جمہوریت سے کوئی غرض نہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپوزیشن قیادت کو عوام،قانون ،آئین ،جمہوریت سے کوئی غرض نہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو ایک دوسرے کی شکل برداشت نہیں کرتے تھی ،چوری کا مال بچانے کے لئے سب اکٹھے ہوگئے ، ایک دوسرے کا پیٹ ہھاڑنے کے دعویدار آج مل کر جلسیاں کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈار نے نوازشریف کو بچانے اور ملک کی بدنامی کے لئے جوعمل کیا نتیجہ سب نے دیکھ لیا ۔ انہوںنے کہاکہ جیسے عبرتناک رسوائی اور ذلت اسحاق ڈار کا مقدر بنی ،جس نے ملکی دولت لوٹی اور چوری کی،اللہ کی ذات سب جانتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا ایسی ہی عبرت ناک انجام ہونا چاہئے،اپنے گھر میں تو ٹیسٹ کے بعد لوگوں کو انے کی اجازت دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم عوام کو جلسوں میں بلوا رہے ہیں،روزانہ 70 سے زیادہ اموات کی تعداد پہنچ چکی ہے،اپوزیشن ہوش کے ناخن لے ،عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے ،اپوزیشن والوں کو کم از کم عوام کی زندگیوں کی تو پرواہ ہونی چاہیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں