راولپنڈی ، منشیات کیس میں نامزد اے این ایف کی3 اہلکاروں سمیت 5 ملزمان بری

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے منشیات کیس میں نامزد اینٹی نارکوٹکس فورس کی3 اہلکاروں اور پنجاب پولیس کے 1 ملازم سمیت 5 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کر دیا ہے اے این ایف اہلکاروں وقاص احمد،شوکت خان،نجف خان اور پولیس اہلکار بلال کو ملزم اشفاق کے بیان پر اے این ایف نے 4اگست2016کوملزم نامزد کیاتھا تاہم دوران سماعت الزام ثابت نہیں ہوا جس پر عدالت نے ملزمان کو بری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں