ْپورے ڈویژن میں موجود سمال ڈیمز کا سروے کریں ،کمشنر راولپنڈی کی ایکسین سمال ڈیمز کو ہدایت

سمال ڈیم صرف واٹر سپلائی کیلئے نہیں بنائے جاتے ہیں ،انکا اہم حصہ ملحقہ زرعی زمینوں کیلئے پانی کی ضروریات پوری کرنا بھی ہے،کیپٹن (ر) محمد محمود

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے ایکسین سمال ڈیمز راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ پورے ڈویژن میں موجود سمال ڈیمز کا سروے کریں اور رپورٹ مرتب کریں کہ کونسے سمال ڈیمز زراعت اور پانی کی فراہمی کے دونوں مقاصد کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمال ڈیم صرف واٹر سپلائی کے لئے نہیں بنائے جاتے ہیں بلکہ ان کا اہم حصہ ملحقہ زرعی زمینوں کے لئے پانی کی ضروریات پوری کرنا بھی ہے۔

یہ بات انہوں نے کمشنر آفس میں سمال ڈیمز کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ فنانس نازیہ پروین سندھن، ایکسین سمال ڈیمز غلام رسول اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں جن سمال ڈیمز کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے یا جن پر کام شروع کیا جا رہا ہے ان کے زرعی استعمال کو یقینی بنایا جائے اور اردگرد موجود زمین کو زرعی مقاصد کے لیے محدود رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ددہوچہ ڈیم پر کام جلد شروع کیا جائے اور اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہوٹہ ڈیم کے متاثرین کو ان کے زمینوں کی معاوضہ کی ادائیگی کا عمل تیز کیا جائے اور اس ضمن ترجیحی بنیادوں پر کام کی جائے۔اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کو تمام سمال ڈیمز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں