راولپنڈی کے شہریوں نے لئی ایکسپریس وے اوررنگ روڈ کی فوری تعمیر کا مطالبہ کردیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) راولپنڈی کے شہریوں نے لئی ایکسپریس وے اوررنگ روڈ کی فوری تعمیر کا مطالبہ کردیا،شہریوں کا کہنا ہے اس وقت ٹریفک کامسئلہ راولپنڈی کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے،عبدالرشید،حمید خان،کریم بٹ،عبدالرحمان اوردیگر نے کہا دونوں منصوبوں کے اعلانات توکردئیے گئے ہیں لیکن رفتاراس قدرسُست ہے کہ لگتا ہے انہیں شروع ہونے میں ابھی کافی دیرہے،شہریوں نے لئی کے اطراف محض سروس روڈ کی تجویز کومستردکردیا ہے اورکہا ہے اگرحکومت نے اتنی بڑی رقم خرچ کرنی ہی ہے تومسئلہ بہتراندازمیں حل ہونا چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پرزیادہ سے زیادہ انٹرچینجز بنانے کی ضرورت ہے کیوں کہ لئی کے آرپاربہت سی جگوں پراسے عبورکرنے کا کوئی باضابطہ راستہ نہیں ہے،علاوہ ازیں رنگ روڈمنصوبے کی تعمیربھی جلد شروع کی جائے تاکہ راولپنڈی کوبھاری ٹریفک کے عذاب سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں