لائسنسنگ کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے،سید عابد عباس شاہ

راولپنڈی ٹریفک پولیس کے لائسنسنگ برانچ نے ماہ نومبر میں 15511شہریوں کو سہولیات فراہم کیں، انچارج لائسنسنگ

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی لائسنسنگ برانچ نے ماہ نومبر میں15511لوگوں کو لائسنسنگ کے متعلق سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق انچارج لائسنسنگ انسپکٹر ثاقب رضوان نے بتایا کہ لائسنسنگ برانچ نے ماہ نومبر میں11785 لرنر ڈرائیونگ پرمٹ، 754نئے لائسنس ،2554تجدید لائسنس، 85ڈوپلیکیٹ، 45انڈورسمنٹ،38انٹر نیشنل جبکہ دوسرے اضلاع کے 250لائسنس تجدید کیے ۔

انچارج لائسنسنگ برانچ ثاقب رضوان کا کہنا تھا کہ سینئر ٹریفک آفیسر سید عابد عباس شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے لائسنسنگ کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ کرونا وائرس سے بچائو کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے اورلائسنسنگ ہال میں روزانہ کی بنیاد پر اینٹی کورونا سپرے بھی کروایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر ٹریفک آفیسر سید عابد عباس شاہ کاکہنا تھا کہ کرونا وائر س کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لائنسنگ کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے ماسک کے استعمال کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی کچہری اور لیاقت باغ 15میں بھی لائسنسنگ کی سہولت موجود ہے اس کے علاوہ گوجر خان، مری، ٹیکسلامیں خدمت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔جہاں پر موجود پڑھے لکھے ٹریفک وارڈنز شہریوں کی معاونت اور رہنمائی کر رہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں