راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے بلڈ کیمپ کا انعقاد

بلڈ کیمپ میں پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد،بلڈ کیمپ سندس فاونڈیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا،بلڈ کیمپ میں پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی کی پالیسی کے مطابق تھیلیسیمیا سے متاثرہ افراد کے لئے خون کے عطیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا،بلڈ کیمپ سندس فاونڈیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا،بلڈ کیمپ میں پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے،رواں سال کے دوران راولپنڈی پولیس نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے عطیات کی صورت میں سینکڑوں یونٹ خون فراہم کیا، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس باقاعدگی سے خون کے عطیات فراہم کر رہی ہے،کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے بھی تھیلیسیمیا سے متاثرہ افراد کو خون کے عطیات میں کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا،پنجاب پولیس کے تمام افسران اور جوان پر عزم ہیں کہ ہم خون کے آخری قطرے تک آپ کی حفاظت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں