راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری

تھانہ پیرودھائی پولیس نے ہوٹل میں رہائش پذیر قتل کے مقدمہ کا اشتہاری مجرم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ہوٹل میں رہائش پذیر قتل کے مقدمہ کا اشتہاری مجرم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم ضلع گجرات پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ہوٹل میں رہائش پذیر قتل کے مقدمے میں مطلوب کیٹیگری (ای) کے اشتہاری مجرم مزمل شاہ کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2019سے قتل کے مقدمہ میں ضلع گجرات پولیس کو مطلوب تھا،اشتہاری مجرم کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گجرات پولیس کے حوالے کیا جائے گا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ او پیرودھائی اور پولیس ٹیم کو فوری کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو جاری رکھا جائے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہ صرف جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کا ذریعہ ہے بلکہ دور حاضر کی اہم ضرورت بھی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں