راولپنڈی،راول ڈویژن پولیس کی غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،2ملزمان گرفتار

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) راول ڈویژن پولیس کی غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ،02ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان بصیر خان اور عنایت اللہ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈرز ، الیکٹرک کانٹا اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس پی راول نے ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تھانہ وارث خان پولیس نے سنی عاجز سی05لیٹر شراب، تھانہ بنی پولیس نے امداد حسین سی04لیٹر شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے توقیر سی05لیٹر شراب ،تھانہ سٹی پولیس نے اکبر خان سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ صادق آباد پولیس نے ادریس اشتیاق سی01 پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ کہوٹہ پولیس نے حاشر سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ نصیر آباد پولیس نے انور خان سی02پستول30بور معہ ایمونیشن،آباد گل سی01رائفل222بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں