راولپنڈی،ریجنل انوسٹی گیشن برانچ میں تعینات انسپکٹرچوہدری بشارت احمد ریٹائر، خصوصی تقریب کا انعقاد

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے ریجنل انوسٹی گیشن برانچ میں تعینات انسپکٹرچوہدری بشارت احمد کے سروس سے ریٹائرڈ ہونے پرخصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ انسپکٹر بشارت احمد محکمہ پولیس میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد سروس سے ریٹائرڈ ہوئے۔ الوداعی تقریب میں ایس ایس پی لیگل راجہ عظمت حیات، ایس ایس پی آر آئی بی عبد الفاروق اور اے ڈی آئی جی طاہر عباس سمیت ریجنل دفتر میں تعینات پولیس افسران وا ہلکاروں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے انسپکٹرچوہدری بشارت احمد متعینہ ریجنل انوسٹی گیشن برانچ کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر بشارت احمدنے 16اگست1979کو محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہو کر اپنی سروس کا آغاز کیا اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقیاب ہوئے،4دسمبر2020کو عمر کی حد60سال پوری ہونے پر41سال خدمات سر انجام دینے کے بعدسروس سے ریٹائرڈہوگئے۔

الوداعی تقریب میں ایس ایس پی لیگل راجہ عظمت حیات، ایس ایس پی آر آئی بی چوہدری عبد الفاروق، اے ڈی آئی جی طاہر عباس اور تمام انچارج برانچز سمیت ریجنل دفتر کے سٹاف نے بھی شرکت کی۔ آر پی او راولپنڈی نے انسپکٹر بشارت کو انکی طویل عرصہ بہترین خدمات کے صلہ میںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعزازی شیلڈ دی اور نیک تمنائوں کے ساتھ رخصت کیا۔ آر پی او راولپنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر بشارت احمد کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور انکی بہترین خدمات باقی تمام پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں