ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ املاک وقف بورڈ ارمان جلال کی سربراہی میں محکمہ کی ٹیم کی کارروائی

تحصیل گوجر خان رقبہ 14مرلہ 2 کو واگزار کرالیا گیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 22:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ املاک وقف بورڈ ارمان جلال کی سربراہی میں محکمہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل گوجر خان رقبہ 14مرلہ 2 کو واگزار کرالیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متروکہ املاک وقف بورڈ کا موضع دولتالہ گوجر خان میں محکمہ تعلیم کے ساتھ جگہ کا معاملہ عرصہ 30سال سے چل رہا تھا۔ جہاں سکول قائم تھا لیکن سکول کی عمارت شفٹ ہونے کے بعد بھی اس جگہ کو خالی نہیں کیا جارہا تھا ۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ املاک وقف بورڈ ارمان جلال کی سربراہی میں محکمہ کی ٹیم نے ڈی سی کے ساتھ مشاورت کے بعد کارروائی کی اور اس جگہ کو واگزار کرالیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں