راولپنڈی، کیٹیگری بی کے اشتہاری اور اشتہاری کو پناہ دینے والے ملزمان سمیت 3 گرفتار

جمعہ 15 جنوری 2021 21:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) راولپنڈی پولیس نے کیٹیگری بی کے اشتہاری اور اشتہاری کو پناہ دینے والے ملزمان سمیت 3 گرفتارکر لئے تھانہ آراے بازارپولیس نے کیٹیگری بی کے اشتہاری طاہر عزیز کو گرفتار کرلیاجوسال2019سے تھانہ آراے بازارپولیس کو مطلوب تھا،تھانہ کلرسیداں پولیس نے کیٹیگری اے کے اشتہاری واحد یسیٰن عرف واحدی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا چھاپے کے دوران یسیٰن نیاز اورمحمد علی نے اشتہاری کو پناہ اور فرارمیں مدد دی جس پر پولیس نے اشتہاری کی سہولت کاری کے الزام میں دونوں کو گرفتار کرلیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں