راولپنڈی،سموٹ میں دیوار کی تعمیر کے تنازعے پرچچا زاد بھائی کی فائرنگ سی2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،2خواتین سمیت8افراد زخمی

آئی جی پنجاب کا واقعہ کا نوٹس، آر پی اوراولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 15 جنوری 2021 21:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) تھانہ کلر سیداں کے علاقے سموٹ میں دیوار کی تعمیر کے تنازعے پرچچا زاد بھائی کی فائرنگ سی2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور2خواتین سمیت8افراد زخمی ہو گئے جن میں سی2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جاں بحق افراد کی میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیاجبکہ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوراولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اطلاعات کے مطابق سموٹ کے نواحی علاقے ڈھوک مستریاں میں مقتول پارٹی کاپڑوس میں رہائش پذیر اپنے چچا زاد بھائیوںراشدوغیرہ سے جگہ کا تنازعہ تھا جس پر پہلے بھی فریقین میں جھگڑا تھا گزشتہ روز دیوار کی تعمیر شروع کرنے پر مقتولین کے چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کر دی جس سے محمد زرین، عنصر اقبال ،مسماة صورہ بی بی اور رقیہ بی بی جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد حسن، مظہر حسین، محمد وثیق، محبوب خان، زمرد اقبال، مسماةزیب النسا اور مسماةرفزان بی بی زخمی ہو گئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر2مزید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے فریقین میں جگہ کے تنازعے پر گزشتہ 2روز میں اب تک5افراد جاں بحق ہو چکے ہیں مقتولین کے لواحقین کے مطابق راشد وغیرہ نے دیگر افراد کے ہمراہ فائرنگ کر کے خون کی ہولی کھیلی واقعہ کی خبر پھیلتے ہی ڈی ایس پی کہوٹہ، ایس ایچ او کلر سیداں پولیس نفری کے ہمر ا ہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم ملزمان پہلے ہی موقع سے فرار ہو گئے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں