وزیراعظم کے آسان کاروبارپالیسی کے تحت کووڈ 19کے دوران کاروباری طبقہ کوسہولیات کی فراہمی کیلئے کوششوں کوتیزکردیا گیا

جمعہ 15 جنوری 2021 23:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) چیئرمین آرڈی اے کی ہدایت پروزیراعظم کے آسان کاروبارپالیسی کے تحت کووڈ 19کے دوران عوام بالخصوص کاروباری طبقہ کوسہولیات کی فراہمی کیلئے کوششوں کوتیزکردیا گیا،تعمیراتی شعبے کی سہولت کو مدنظررکھتے ہوئے درخواستوں ونقشوں کی منظوری کا تیزترین اجراء کیا جارہا ہے،اس حوالے سے جولائی 2020ء سے اب تک ون ونڈو آپریشن کے ذریعے فوری اقدام کو یقینی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس جنیدتاج بھٹی نے بتایا کہ ون ونڈو آپریشن سینٹر میں 533نئی درخواستیں موصول ہوئیںجبکہ جولائی سے دسمبر2020تک 134درخواستیں خارج کی گئیں ،اب درخواست کی منظوری کی شرح 2019ء کے سیزن کے مطابق 70فیصد زیادہ ہوگئی ہے جبکہ ون ونڈو آپریشن سینٹر میں درخواستوں کی شرح پہلے سے بڑھ کر 20فیصد ہوگئی ہے،جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ موصولہ درخواستوں میں سے نصف سے زیادہ کو منظورکرلیا گیا ہے، دسمبر میں این او سی کے 21ٹرانسفرلیٹر جاری کئے گئے۔چیئرمین آرڈی اے نے کہا کوشش کررہے ہیں کہ اس عمل کومزیدبہتری کی جانب لے کر جائیں اورزیادہ سے زیادہ آن لائن سہولیات متعارف کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں