راولپنڈی ،تھانہ وارث خان پولیس کی کارروائی، چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ رقم برآمد

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتارکر کے مسروقہ رقم 3 لاکھ 02 ہزار 500 روپے برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،تھانہ وارث خان پولیس کو شیخ محمد اختر نے درخواست دی کہ محمد اعجاز اس کی دکان پر ملازم ہے، جس نے دکان سے رقم، چیک اور دیگر کاغذات چوری کیے اور دوران واردات سی سی ٹی وی کیمرے بند کر دئیے،جس پر وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اعجازکو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے مسروقہ رقم 03 لاکھ 2 ہزار 500 روپے برآمد کرلی،ایس پی راول نے ایس ایچ او وارث خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیو ںمیں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں