آراے بازار پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائی ،03منشیات فروش گرفتار،05کلو چرس برآمد

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) آراے بازار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے 03منشیات فروش گرفتارکر کی05کلو چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا،ملزم مقصود علی کے قبضہ سے 02کلو600گرام چرس،نازید خان سے 01کلو200گرام چرس جبکہ عماد حسین کے قبضہ سے 01کلو200گرام چرس برآمد ہوئی ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار ،ایس ایچ او آراے بازار اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے ،گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں