نوسربازوں کی جانب سے اوورسیز پاکستانی سے 2800 یورو ہتھیانے پر سی پی او کا نوٹس

ایس پی پوٹھوہار کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) نوسربازوں کی جانب سے اوورسیز پاکستانی سے 2800 یورو ہتھیانے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس کو ڈاکٹر عثمان نے درخواست دی کہ نوسربازوں نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے جی ٹی روڈ گالف کلب کے قریب کاغذات چیکنگ کے بہانی2800یورو ہتھیا لیے، جس پر مورگاہ پولیس نے مقدمہ درج کیا،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ہدایت دی ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی پوٹھوہار سید علی نے اپنی زیرنگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہناتھاکہ ملزمان کو جلد ٹریس کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کرتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں