راولپنڈی،راول ڈویژن پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، کیٹیگری (بی) کے 06 اشتہاری مجرمان گرفتار

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) راول ڈویژن پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے 06 اشتہاری مجرمان گرفتارکرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلا ف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ او نیوٹاؤن نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے 03 اشتہاری مجرمان فیضان، محمد مبشر اور محمد صفدر کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرمان سال 2020 سے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب تھے، ایس ایچ او صادق آباد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے 02 اشتہاری مجرمان فیصل اور اسد منیر کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم فیصل اغواء جبکہ اسد منیر چیک ڈس کے مقدمہ میں سال 2020 مطلوب تھے، جبکہ ایس ایچ پیرودھائی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے اشتہاری مجرم حمزہ پرویز کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم سال 2019 سے ٹیلی گراف ایکٹ کے مقدمہ میں مطلوب تھا،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں