راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،13ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات بر آمد

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی13ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ1065 گرام چرس،320گرام ہیروئن ،72لیٹرشراب اور01کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد ندیم سے 200گرام چرس،ثاقب سے 315گرام چرس،تھانہ سول لائن پولیس نے عاطف سے 200گرام چرس،تھانہ پیرودھائی پولیس نے عدیل سے 350گرام چرس،تھانہ گوجرخان پولیس نے مہتاب سے 320گرام ہیروئن ،بابرسی15لیٹرشراب، تھانہ سٹی پولیس نے مشتاق سے 10لیٹرشراب،اعظم فرید سے 10لیٹرشراب ،بلال سے 10لیٹرشراب،تھانہ وارث خان پولیس نے وسیم خان سے 10لیٹرشراب ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے امجد سے 07لیٹرشراب،صفدر سی10لیٹرشراب اورتھانہ گوجرخان پولیس نے ساجد سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں