راول ڈویژن پولیس نے کیٹیگری بی کی6 اشتہاری گرفتار کرلئے

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) راول ڈویژن پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کاروائی میں کیٹیگری بی کی6 اشتہاری گرفتارکر لئے تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے اشتہاری فیضان، محمد مبشر اور محمد صفدر کو گرفتار کر لیاجو گزشتہ سال سے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب تھے،تھانہ صادق آباد پولیس نے اشتہاری فیصل اور اسد منیر کو گرفتار کر لیا فیصل نامی اشتہاری اغوا جبکہ اسد منیر چیک ڈس آنرکے مقدمہ میں گزشتہ سال سے پولیس کو مطلوب تھے،تھانہ پیرودھائی پولیس نے اشتہاری حمزہ پرویز کو گرفتار کر لیاجو سال 2019 سے ٹیلی گراف ایکٹ کے مقدمہ میں مطلوب تھا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں