عدالت نے دسی سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

اتوار 17 جنوری 2021 18:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) عدالت نے دسی سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں بنی تھانہ پولیس نے دس سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد معاملے پر گرفتار ملزمان میاں بیوی کو علاقہ مجسٹریٹ نورین کوثر کی عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے ملزم اورنگزیب عباسی اور اسکی بیوی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں