پ*راولپنڈی ، 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

{،ملزمان کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی درخواست پر مقدمہ درج

اتوار 17 جنوری 2021 18:55

۳راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) تھانہ بنی پولیس کی فوری کاروائی، 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار،ملزمان کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی درخواست پر مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کابچوں پر تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ بنی کے علاقے سید پور سکیم نمبر02میں 10سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کی اطلاع پر ایس پی راول کی زیر نگرانی ایس ایچ او بنی اور ٹیم نے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا،ملزمان اورنگزیب اور اسکی اہلیہ نازیہ کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی درخواست پر مقدمہ درج کیاگیا،متاثرہ بچی پر تشدد کا میڈیکل پراسس مکمل کروایا جا رہا ہے،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے کہاکہ میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کاکہناتھاکہ بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں