پ*راولپنڈی، گھریلو لڑائی جھگڑے پر فائرنگ، 02 افراد جاں بحق، ایک زخمی

اتوار 17 جنوری 2021 18:55

Mراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) تھانہ مندرہ کے علاقہ کوری دولال میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر فائرنگ، 02 افراد جاں بحق، ایک زخمی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او گوجر خان سرکل،ایس ایچ او مندرہ پولیس نفری کے ساتھ موقعہ پر پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقہ کوری دولال میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،فائرنگ سے 02بہن بھائی جاں بحق جبکہ ان کی والدہ زخمی ہوگئیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او گوجر خان سرکل خناء نیک بخت،ایس ایچ او مندرہ پولیس نفری کے ساتھ موقعہ پر پہنچ گئے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق احسن زیب نے معمولی لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی اور بہن کو قتل جبکہ والدہ کو زخمی کر دیا، مقتولین میں حسن زیب بعمر 24 سال اور اسماء اورنگزیب بعمر 19 سال اور زخمی ناصرہ بی بی شامل ہیں،ایس ایچ اونے بتایاکہ نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،تفتیشی اور فرانزک ٹیمیں موقعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہیں، واقعہ کا مقدمہ مقتولین کے ماموں محمد قاسم کی مدعیت میں درج کیا جارہا ہے،ایس پی صدر ضیاء الدین احمدنے کہاکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں، جسے جلد گرفتار کرکے انصاف کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں