ی* راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں ،03ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج

اتوار 17 جنوری 2021 18:55

‘راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،03ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا ونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سعد کو گرفتار کرکے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرلیا،ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،جبکہ ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ممتاز کو گرفتارکرکے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی پرڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں