Y اے ایس پی سلمان ایاز خان شہید کی 15 ویں برسی

;شہید اے ایس پی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے راولپنڈی کے سینئر پولیس افسران نے صوابی میں ان کی قبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی،درجات کی بلندی کے لیے دُعا عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے ہمارا فخر ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سی پی او

اتوار 17 جنوری 2021 18:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) اے ایس پی سلمان ایاز خان شہید کی 15 ویں برسی، شہید اے ایس پی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس کے سینئر پولیس افسران نے ضلع صوابی میں ان کی قبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی اوردرجات کی بلندی کے لیے دُعا کی،عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے ہمارا فخر ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سی پی او۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آپ بطور ق*ایس ڈی پی اوصدرسرکل راولپنڈی تعینات تھے،17جنوری 2006کو آپ نے پولیس پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے اغواء برائے تاؤان کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ صدربیرونی کے علاقے کوہالہ خورد میں ریڈ کیا،ریڈ کے دوران ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،آپ نے بطور لیڈر انتہائی جوانمردی سے فائرنگ کا مقابلہ کیا، اسی اثناء میں آپ ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے آپ کو سینے اوربازوپر گولیاں لگیں اورآپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے،بہادری کی مثال قائم کرنے پر آپ کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا،شہیداے ایس پی سلمان ایازخان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کامران حمید،ایس ڈی پی اوصدرسرکل سعود خان اور دیگر پولیس افسران نے ضلع صوابی میں ان کی قبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور درجات کی بلندی کی دعا کی،سی پی اومحمد احسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے دہشتگردوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے ہمارا فخر ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں