پ* راولپنڈی کے معروف نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس

اجلاس کا ایجنڈا نیشنل کریکولم،نئے تعلیمی سیشن کے بارے میں تحفظات اور سکولز رجسٹریشن کا آن لائن نظام زیر بحث رہا

اتوار 17 جنوری 2021 21:00

:راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) دی ایجوکیٹر اسکول ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں راولپنڈی کے معروف نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت آئیڈیل کیمبریج سکول کے سربراہ محمد انعام نے فرمائی جبکہ جناح پریپریٹری سکول سیٹلائٹ ٹاون سے عبدالقادر حیء، راولپنڈی گرامر سکول سے سید شمیم حیدر،صدیق پبلک سکول سے راشد چیمہ،دی ایجوکیٹر سکولز سسٹم کیامتیاز رفیع بٹ، ایمز ایجوکیشن سسٹم کے سربراہ ابرار احمد خان، ریڈینٹ سکول سے چوہدری مختار وڑائچ، سرسید پبلک سکول ٹیپو روڈ سے شیخ وقار احمد، الھدیٰ سکولز سسٹم سے ریحان سعید اور شوق پبلیشرز کے ڈائریکٹر عمر اسلام نے شرکت کی۔

اجلاس کا ایجنڈا نیشنل کریکولم،نیے تعلیمی سیشن کے بارے میں تحفظات اور سکولز رجسٹریشن کا آن لائن نظام زیر بحث رہا۔

(جاری ہے)

ابرار احمد خان نے اجلاس میں کیے گئے متفقہ فیصلوں سے میڈیا کوآگاہ کیا اور کہا کہ نیشنل کریکولم کے نفاذ پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں مگر حکومت پنجاب کی طرف سییکساں نصاب کے نام پر پنجاب ٹیکسٹ بکس ہی کو تعلیمی اداروں میں پڑھانا درست اقدام نہیں ہے۔

اس سے بچوں میں رٹا لگانے کا رجحان پیدا ہوگا اور بچوں کی تخلیقی صلاحتیں متاثر ہونگی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا پاکستان کا پرایمری ایجوکیشن کا شعبہ اپنے تعلیمی اہداف حاصل کرنے میں دنیا سے 50سال اور سیکنڈری شعبہ 60سال پیچھے ہیے۔ بجائے اس کے کہ ہم اپنے بچوں کو موجودہ دور کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں اور انھیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں ایک ہی کتاب پر انھیں محدود کرکے ان سے آگے بڑھنے کا حق چھین رہے ہیں۔

تمام شرکاء نے حکومت کی طرف سے تعلیمی سیشن کو اگست میں لے جانے اور 25جنوری کو تمام اداروں کو کھولنے کے اعلان سے منحرف ہونے پر شدید قسم کے تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان کی پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کرانقدر تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں