تھانہ روات کی حدود میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب آتشزدگی سے میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق

اتوار 17 جنوری 2021 21:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) تھانہ روات کی حدود میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب آتشزدگی سے میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز سیون میں پیش ا?یا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں والد عمر احسان، والدہ انعم احسان اور ان کا بچہ شامل ہیں۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا جب کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں