شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے03ملزمان گرفتار

پیر 18 جنوری 2021 17:35

راولپنڈی ۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2021ء) :تھانہ رتہ امرال پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے03ملزمان گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بابو لعل حسین روڈپر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے03ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں افتخار حسین شاہ،عبدالوہاب خان اور نعمان علی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اورسامان آتش بازی برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں