کلرسیداں پولیس نے7سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتارکرلیا

پیر 18 جنوری 2021 17:41

راولپنڈی ۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2021ء) :تھانہ کلرسیداں پولیس نے07سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم چند گھنٹوںمیں گرفتارکرلیا، ملزمان کے خلاف متاثرہ بچے کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

کلرسیداں پولیس کو متاثرہ بچے کے داد نے درخواست دی کہ عاصم اس کے پوتے کو ورغلا کر نامعلوم جگہ پر لے گیا، جہاںپرعاصم،بلال اور ایک نامعلوم شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کیا ، ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 07سال بچے سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم عاصم محمود کوچند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا،ایس ایچ او نے بتایاکہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروایا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی صدر نے ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا جائے، بچوں اورخواتین پر جنسی استحصال اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔



متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں