راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی جیو نیوز کے کیمرہ مین پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت

تشدد میں ملوث ملزمان اورخاموش تماشائی بنے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، آر آئی یو جے

منگل 19 جنوری 2021 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جی) کے صدر عامر سجاد سید،قائم مقام سیکرٹری طارق علی ورک،فنانس سیکرٹری حنیف الرحمن اور مجلس عاملہ کے ارکان نے جیو نیوز کے کیمرہ مین ناصر مغل پر پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران احاطہ عدالت میں پولیس کی موجودگی میں ملزمان کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ناصرف تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری سخت قانونی کارروائی کی جائے بلکہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر کیمرہ مین ناصر مغل پر تشدد میں ملوث ملزمان اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو وہ اس پر بھر پور طریقے سے احتجاج کریں گے۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں ، فوٹو اور ویڈیو جرنلسٹس کے ساتھ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زوردیا ہے کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں جائیں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں