راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں یکم فروری سے ٹائیفائیڈ بخا ر سے بچاو کی پندرہ روزہ مہم چلائی جائے گی

منگل 19 جنوری 2021 23:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) ٹائیفائیڈ بخار کے کیسوں میں اضافے کے پیش نظر راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں یکم فروری سے ٹائیفائیڈ بخا ر کے بچاو کی پندرہ روزہ مہم چلائی جائے گی جس میں 9ماہ سی15 سال تک بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچائو کے انجکشن لگائے جائینگے، اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ان خیالات کا اظہار راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر نے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا اس سیمینار میں ڈاکٹرز کے علاوہ نرسوں نے بھی شرکت کی سیمینار کے اختتام پر واک کا اہتمام بھی کیا گیاوائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ یونیورسٹی نے اپنی ریسرچ کے بیسز پر ٹائیفائیڈ کا علاج کرنے کی گائیڈ لائنز بھی تیار کی ہیںانہوں نے کہا کہ اس آگاہی مہم سے والدین بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پنے نو ماہ سے پندرہ سال کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کے ٹیکے ضرور لگوائیں ٹائیفائیڈ سے بچائو ممکن ہے پانی ابال کر پئیں اور کھانا کھانے سے پہلے اور ٹائیلٹ استعمال کرنے کے بعد صابن سے ہاتھ ضرور دھوہیں بچوں کو گھر کے بنے ہوئے اور تازہ کھانا کھانے کی عادت ڈالیں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں