سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے پولیس چوکی دولتالہ کا نام 2روز قبل ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل نوید اصغرکے نام سے منسوب

بدھ 20 جنوری 2021 23:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے پولیس چوکی دولتالہ کا نام 2روز قبل ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل نوید اصغرکے نام سے منسوب کر دیا ہے جبکہ نوید شہید کو آبائی گائوں تتھہ چھترمیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا سی پی او نے گزشتہ روز نوید شہید کی قبر پر حاضری دی تھانہ گوجر خان کے علاقے صندل میںدوران ڈیوٹی کانسٹیبل نوید اصغرملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے سی پی او سمیت سینئر افسران نے شہید کی لحد پرحاضری دی پھولوںکی چادر چڑھائی اور دعا کی اس موقع پرسی پی او نے پولیس چوکی دولتالہ کوکانسٹیبل نوید اصغر شہید کے نام سے منسوب کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے چوکی کا بورڈ تبدیل کر دیا گیاسی پی ا و نے کہا کہ شہید قوم کا اثاثہ ہیںجن کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہید کے لواحقین مجھے ہر گھڑی اپنے ساتھ پائیں گے شہید کی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سی پی او نے شہید کے بچوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کے والد نوید اصغر شہید کی کمی کو کبھی پورا نہیں کر سکتے لیکن پنجاب پولیس آپ کے ساتھ ہر گھڑی موجود ہے، شہید کے بیٹے عمر کے بازو کا علاج بھی کروایا جائے گا اور شہید کے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے کے لئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں