راولپنڈی: ڈکیتی اور رابری کے مقدمات میں مطلوب کیٹیگری اے کے اشتہاری سمیت3اشتہاری گرفتار

بدھ 20 جنوری 2021 23:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی اور رابری کے مقدمات میں مطلوب کیٹیگری اے کے اشتہاری سمیت3اشتہاری گرفتارکر لئے تھانہ پیرودہائی پولیس نے ڈکیتی اور رابری کے مقدمات میں مطلوب کیٹیگری اے کے اشتہاری محسن کو گرفتار کرلیاجوڈکیتی اور رابری کے مقدمات میں گزشتہ سال سے پیرودہائی پولیس کو مطلوب تھا، تھانہ سول لائن پولیس نے کیٹیگری بی کے اشتہاری تیمور رحما ن اورعابد حسین کو گرفتار کرلیا تیمور رحمان اغوا اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں گزشتہ سال سے جبکہ اشتہاری عابد حسین دھوکہ دہی کے مقدمہ میں سال2019سے سول لائن پولیس کو مطلوب تھی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں