جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا استعفیٰ منطور نہ کیا جائے، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی

بدھ 20 جنوری 2021 23:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا استعفیٰ منطور نہ کیا جائے اور انہیں ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں تعینات کیا جائے یہ مطالبہ بدھ کے روز بار کے اجلاس میں کیا گیا بار کے صدر ملک وحید انجم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میںسینئرنائب صدر سید اجمل محمود شاہ ، نائب صدر راجہ عتیق عالم ،ایڈیشنل سیکریٹری شگفتہ عارف ،جوائنٹ سیکریٹری محمد طالب راجہ، فنانس سیکریٹری تصور اقبال،آڈیٹر محمد عمران مرزاکے علاوہ راجہ ضمیر،عدنان قریشی، محمدبختار احمد حسن چیمہ سمیت تمام ممبران مجلس عاملہ نے شرکت کی اس موقع پر سیکریٹری بارنے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے حوالے سے ایک قرار دادپیش کی جس میں مشترکہ طور پر قرار دیا گیاکہ جسٹس چوہدری عبدالعزیزنہائیت ایمان دار لائق شخصیت ہیں ایسے شخص کی عدلیہ میں بہت ضرورت ہے قرار داد میںلاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا گیاکہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے اور انہیں راولپنڈی بینچ میں تعینات کیا جائی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں