گوجر خان پولیس کی کارروائی ،2 منشیات فروش گرفتار ،ہیروئن برآمد کرلی ،مقدمات درج

جمعہ 22 جنوری 2021 22:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) تھانہ گوجر خان پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کر کے ہیروئن برآمد کرلی جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش قاصد علی اورذیشان مسیح کو گرفتار کرلیا ، ملزم قاصد علی کے قبضہ سے 210گرام ہیروئن جبکہ ملزم ذیشان مسیح کے قبضہ سی215گرام ہیروئن برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی صدر نے ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلا ف کارروائیوںمیں مزید تیزی لائی جائے اورگرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزاد لوائی جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں