راولپنڈی ،پولیس کی ہوائی فائرنگ ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں ،5ملزمان گرفتار ، مقدمات درج

جمعہ 22 جنوری 2021 22:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) راولپنڈی پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لئے، ملزمان کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے 02ملزمان حسام اور محمد شہباز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم اکرم کو گرفتار کرکے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم جبران شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 01رائفل222معہ ایمونیشن برآمد کر لی، ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی پرڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں