راولپنڈی پولیس نے بھاری تاوان کی خاطر ٹیکسلا سے اغوا ہونے والا 7 سالہ بچہ بازیاب کرالیا، اغواء کار گرفتار

جمعہ 22 جنوری 2021 23:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) راولپنڈی پولیس نے بھاری تاوان کی خاطر ٹیکسلا سے اغوا ہونے والا 7 سالہ بچہ بازیاب کرا کے اغوا کار گرفتارکر لیاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل اور ایس پی پوٹھوہار سید علی کی سربراہی میں پولیس نے 9 روز کی محنت سے اغواکار کو گرفتار کر کی7سالہ بچے الیاس کو بازیاب کرا لیا ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ اغوا کار نے بچے کو چیز دلانے کے بہانے اغوا کرکے 1کروڑ 85 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھاملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں دریں اثنابچے کی بازیابی پر سی پی او محمد احسن یونس رات گئے ٹیکسلا پہنچے بچے سے بات چیت کی اور اسے خود والدین کے حوالے کیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں