پنجاب کی بیورو کریسی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ترجیحات کے برعکس ملک اور خصوصاً پنجاب کی کنسٹریکشن انڈسٹری کو تباہ وبرباد کرنے کے مشن پر گامزن ہے، کنٹریکٹرز آف پاکستان

جمعہ 22 جنوری 2021 23:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) گورنمنٹ کنٹریکٹرز کی مرکزی تنظیم کنٹریکٹرز آف پاکستان (CAP)نے الزام عائد کیاہے کہ پنجاب کی بیورو کریسی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ترجیحات کے برعکس ملک اور خصوصاً پنجاب کی کنسٹریکشن انڈسٹری کو تباہ وبرباد کرنے کے مشن پر گامزن ہے وزیراعلیٰ کے حکم پر ایک سال بعد ہمارے متعلقہ حکام سے کنٹریکٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے لاہور میں منعقد ہونے والا اجلاس افسران کی غیرسنجیدگی کے باعث منعقد ہی نہ ہوسکا کنٹریکٹرز کی قیادت نے غیر سنجیدہ رویہ اور سیکرٹری کے عدم موجودی کے باعث اجلاس کا بائیکاٹ کردیااور جب تک بیوروکریسی اپنے مزموم مقاصد کے حصول میں مصروف رہے گئی ملک اور پنجاب وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کی خواہش کے مطابق ترکی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکے گا کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے کوارڈینیٹر ملک کلیم اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان نے کنسٹریکشن انڈسٹری کی اہمیت کے مد نظر اسے سہولیات فراہم کرنے اور کنٹریکٹرز کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے پنجاب کے وزیراعلیٰ سے اس ضمن میں ایک سال قبل ملاقات ہوئی اور انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ جلد از جلد کنٹریکٹرز سے ملاقات کرکے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا کہاتھا مگر بیوروکریسی نے جلدازجلدملاقات کرنے میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگادیا اور دوروز قبل مرکزی رہنماو،ْں اشفاق حسین شاہ ۔

(جاری ہے)

ارشد داد،نعیم اختر چودھری اور مجھ سمیت کنٹریکٹرز کے نمائندوں سے ملاقات طے کی سیکرٹری نے اجلاس میں شامل ہونا تھا مگر جب سب پہنچ گئے تو اطلاع دی گئی کہ سیکرٹری صاحب مصروفیت کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکتے جس پر قیادت نے کسی بھی دوسرے درجے کے افسران سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا اور احتجاجاً واک اوٹ کیاگیا کلیم اللہ نے بتایاکہ کنٹریکٹرز کے مسائل اس قدر زیادی ہیں کہ ان کی وجہ سے اکثریت گھروں میں بیٹھ گئی ہے انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی جان بوجھ کر مسائل میں اضافہ کررہی ہے اور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے احکات کو اہمیت نہیں دی جارہی اگر یہ سلسلہ فوری طور پر بند نہیں کیاگیا اور مسائل کو حل کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی رہیں تو جلد ہی مرکزی قیادت کی مشاورت سے پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کا بائیکاٹ کردیاجائے گا اور کھربوں روپے کے منصوبے نامکمل رہ جائیں گے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں