ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و دیگرکاروات میں قائم جدید کمپیوٹرائزڈوہیکل انسپکشن سنٹر کا دو رہ

ڈپٹی کمشنر کاوہیکل انسپکشن سنٹر کے د ورہ کے دوران گاڑیوں کی انسپکشن کے تمام مراحل کا تفصیلی بغور جائزہ ،اطمینان کا اظہار کیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء)روات میں قائم جدید کمپیوٹرائزڈوہیکل انسپکشن سنٹر کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق , سیکرٹری آرٹی اے محمد راشد اور دیگر سرکاری افسران نے دورہ کیا - ڈپٹی کمشنر نے وہیکل انسپکشن سنٹر کے د ورہ کے دوران گاڑیوں کی انسپکشن کے تمام مراحل کا تفصیلی بغور جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا -اس موقع ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ جدید سسٹم گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنا کر روڈ ایکسیڈنٹ میں واضع کمی لائے گا جس سے قیمتی انسانی زندگیوں کو بچایا جاسکے گا اور ماحولیاتی آلودگی میں واضع کمی ہو گی -انہو ںنے کہا کہ اس سسٹم سے عوام الناس کو سفر کے دوران تحفظ کا احساس ہو گا اور گاڑیوں کی چیکنگ کا نظام بھی کئی غلطیوں سے پاک ہو جائے گا -ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر احکامات دیئے کہ ضلع بھر کی گاڑیوں کو VICS سنٹر کا فٹنس سرٹیفیکیٹ رکھنا لازمی ہوگا -

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں